سیکڑوں ڈرونز کی فارمیشن سے آسمان جگمگا اُٹھا

ایل ای ڈی لائٹس سے مزین 8 سو ڈرونز سے طیاروں کی ایسی مہارت سے فارمیشن کی گئی کہ آسمان جگمگا اُٹھا۔

چین کے صوبے Jiangxi کے شہر Nanchang میں منعقد ہونے والے منفرد نوعیت کے اس ڈرون شو میں ایل ای ڈی لائٹس سے مزَین تقریباََ 8 سو ریموٹ کنٹرول ڈرونز کو ایک ساتھ آسمان پر اُڑایا گیا اور اِن جگمگ کرتے ڈرونز کے ذریعے جہاز، ہیلی کاپٹر اور جیٹ طیاروں کی حیرت انگیز فارمیشن کچھ اس انداز میں ترتیب دی گئی کہ ہر طرف روشنیاں بکھر گئیں ۔

جگنوں کی طرح آسمان پر روشنی بکھیرتے ڈرونز کی شاندار فارمیشن دیکھنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی