انڈونیشیا قونصلیٹ کے زیر اہتمام منعقدہ “ریڈبس ڈرائیو ” تقریب

کراچی(نمائندہ خصوصی )
پاکستان میں خون کی بیماریاں میں کمی کیلئے خون کے عطیات بہت ضروری ہے کیونکہ ہمارے ملک میں خون سے متعلقہ بیماریوں کے حوالے سے عوام میں شعور نہ ہونے کی وجہ سے اضافہ ہو رہا یے ان خیالات کا اظہار بانی و سربراہ افضال میموریل تھلیسیما فانڈوش ڈاکٹر عاصم قدوائی نے انڈونیشیا قونصلیٹ کے زیر اہتمام منعقدہ “ریڈبس ڈرائیو ” تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ڈاکٹر عاصم قدوائی نے مزید کہا کہ ریڈبس ڈرائیو پاکستان میں پہلی بار افضال میموریل فانڈوش نے متعارف کروا ئی ہے جس سے خون کی بیماریوں کے خاتمے اور متعلقہ ٹیسٹوں کے بعد عوام کو بہترین انداز میں علاج کی سہولیات کیلئے کوشیش کی جاسکیں ۔ڈاکٹر عاصم قدوائی نے کہا کہ حکومت پاکستان میں شادی سے پہلے بلڈ ٹیسٹ کو ضروری قرار دلوا نے کیلئے ضروری قانونی سازی کرائے ۔اس موقع پر انڈونیشیا کے قونصل جنرل مسرٹوتک پریمانٹو۔تھائی لینڈ کے قونصل جنرل ٹھرٹریچاونچتا ۔افضال میموریل تھلیسیما فانڈوش کے ڈائریکٹر عتیق الرحمن ۔محمد ریحان شیخ اوردیگر نے بھی خطاب کیا اور جاپان حکومت اور عوام کئ جانب سے دئیے جانے والی خصوصی بس کے بارے میں بھی تفصیلات سے حاضرین کو آگاہ کیا گیا