پاکستان نے سری لنکا کو 90 رنز سے شکست دے دی

اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ: محمد حسنین کی تباہ کن باؤلنگ کی
پاکستان نے سری لنکا کو 90 رنز سے شکست دے دی

• فاسٹ باؤلر محمد حسنین کے 6 شکار

ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی
۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کی پوری ٹیم 183 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

آلراؤنڈر عماد بٹ 44 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے

۔ ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی پوری ٹیم 93 رنز پر ڈھیر
ہوگئی۔

محمد حسنین نے 19 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
۔
میچ میں عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرنے پر فاسٹ باؤلر محمد حسنین کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

قومی ایمرجنگ ٹیم ایونٹ میں اپنا تیسرا میچ 18نومبر کو اومان کے خلاف کھیلے گی۔