بھارتی بحریہ کامگ طیارہ گر کر تباہ

بھارتی فورسز کو ایک بار پھر دھچکا، بحریہ سے تعلق رکھنے والا مگ 29 کے لڑاکا طیارہ گوا کے قریب گر کر تباہ ہوگیا ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی بحریہ سے تعلق رکھنے والا ایک مگ 29 کے لڑاکا طیارہ آج گوا کے علاقے ڈابولیم سے تربیتی مشن پر اترنے کے فورا بعد ہی گر کر تباہ ہوگیا۔ بھارتی بحریہ کے ترجمان نئ جہاز کے انجن میں لگنے والی آگ کوحادثےکی وجہ قرار دیا تاہم دونوں پائلٹ بحفاظت جہاز سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔بھارتی بحریہ کے مطابق درمیانی پرواز کے دوران لڑاکا جیٹ پرندے سے ٹکرایا تھا۔ طیارہ کھلے اور محفوظ علاقے میں گر کر تباہ ہوا تھا اس لیے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
اس سے قبل جون میں مگ 29 کے جیٹ میں شامل ایک حادثے کے نتیجے میں گوا ہوائی اڈے کی کارروائی 90 منٹ کے لئے معطل رہی۔ گوا ائرپورٹ کو شہری اور فوجی دونوں طیاروں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے ۔