سگریٹ جیسی برائی سے دور رہیں: یاسر حسین

معروف اداکار و کامیڈین یاسر حسین نے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سگریٹ جیسی برائی سے دور رہیں
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر یاسر حسین نے اپنے مرحوم والد کی ایک تصویر شیئرکی جس میں وہ ہاتھ میں سگریٹ تھامے کھڑے ہیں۔
یاسر حسین نے لکھا کہ اُن کے والد میں ایک بری بات تھی جو تصویر میں بھی نظر آرہی ہے اور وہ ہے سگریٹ ۔

یاسر نے بتایا کہ اُن کے والد کو سگریٹ نوشی کے باعث پھیپھڑوں کا کینسرہوا۔ انہوں نے اپنے مداحوں سے درخواست کی کہ آپ بھی اپنے پیاروں کو پیار سے سمجھائیں اور اس برائی سے دور کریں
یاسر کی اس تصویر پر کمینٹ کرتے ہوئے ساتھی اداکاروں نے ان کے والد کے لیے دعائے مغفرت کی اور اپنے رد عمل کا اظہار کیا