عدنان سمیع خُدا کی طرف سے تحفہ ہیں، اُشنا شاہ

معروف اداکارہ اُشنا شاہ کا کہنا ہے کہ گلوکار عدنان سمیع خُدا کی طرف سے ایک خاص تحفہ ہیں۔

گزشتہ دِنوں ادکارہ اُشنا شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گلوکار عدنان سمیع کے لیے ایک پیغام جاری کیا ، اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’میں نے عدنان سمیع کی معروف حمد ’اے خُدا‘ سُنی اور اُن کے پاکستان کے بارے میں حالیہ جذبات پر افسوس ہوتا ہے۔‘

اُشنا شاہ نے عدنان سمیع کو خُدا کا تحفہ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ’ آپ خُدا کی طرف سے ایک خاص تحفہ ہیں، آپ کو اللّٰہ نے ایک خاص ہنر دیا ہے، آپ کو تو اپنے ہنر کے ذریعے محبت پھیلانی چاہیے نا کہ لوگوں کو تقسیم کریں۔
واضح رہے کہ اِس سے قبل اُشنا شاہ نے پیز ا بوائے کا مذاق بناتے ہوئے ٹوئٹ کیا تھا جس پر ٹوئٹر صارفین کی جانب سے اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا