پشاور ،قومی گیمز کی اختتامی تقریب آج ہوگی

پشاور میں جاری قومی گیمز کی اختتامی تقریب آج منعقد کی جائے گی۔

پشاور میں جاری33 ویں نیشنل گیمز آخری مرحلے میں داخل ہو گئے، دفاعی چیمپئن پاک آرمی کا پہلی پوزشن پر قبضہ برقرار ہے جبکہ واپڈا دوسرے نمبر پر ہے۔

گزشتہ روزنیشنل گیمز کے ویمن ہاکی ایونٹ کے فائنل میں واپڈا نے آرمی کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیت لیا، شاندار فتح پر کھلاڑیوں نے جشن منایا اور خوشی کا بھرپور اظہار کیا ۔

خواتین والی بال کا سنسنی خیز فائنل آرمی اور واپڈا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں آرمی نے واپڈا کو تین صفر سےشکست دے دی