فلم’تلاش‘ آج ملک بھر میں ریلیز کی جائے گی

لالی ووڈ کی نئی فلم ’تلاش آج ملک بھر میں ریلیز کی جائے گی۔

ڈائریکٹرذیشان خان کی ہدایت کاری میں بنی فلم ’تلاش‘ کی اسٹار کاسٹ میں احمد زیب، فاریہ حسن اورنعمان سمی نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔

سینئر فنکار مصطفٰی قریشی اور ورسٹائل فنکار سلیم معراج نے بھی منفرد کرداروں میں جلوہ گر ہوکر فلم کی رونق کو چار چاند لگا دئیے ہیں۔
فلم کی کہانی میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے والے ڈاکٹر دوستوں کی زندگی کا احاطہ کرتی ہے جنہیں اندرون سندھ حیرت انگیز واقعات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

فلم میں سندھ کی خوبصورت ثقافت اور موسیقی کی بہترین انداز میں عکاسی کی گئی ہے۔