پانچویں ویمنز بگ بیش لیگ میں کل دو میچ کھیلے جائیں گے

یمنز بگ بیش لیگ 2019ء میں کل ہفتہ کو مزید دو میچ کھیلے جائے گا ۔ ویمنز بگ بیش لیگ کا پانچواں ایڈیشن آسٹریلیا میں جاری ہے جس میں شائقین کرکٹ کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں
لیگ میں کل ہفتہ کو کھیلے جانے والے پہلے میچ میں میلبورن سٹارز کا مقابلہ ایڈیلیڈ سٹرائیکرز سے ہوگا جبکہ دوسرا میچ سڈنی تھنڈر اور برسبین ہیٹ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ لیگ میں 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزما ہیں۔ واضح رہے کہ لیگ میں سڈنی سکسرز کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کے لئے کوشاں ہے۔ لیگ کے سیمی فائنلز 7 دسمبر کو کھیلے جائینگے جبکہ فائنل میچ 8 دسمبر کو کھیلا جائے گا