عجیب الخلقت بلی کے بچے کی پیدائش

یویارک: امریکی ریاست کیلی فورنیا میں سیاہ رنگ کے ایسے بلی کے بچے کی پیدائش ہوئی جس کے دو منہ ہیں۔
امریکی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق بلی کے بچے دو منہ ہیں جبکہ اُس کے چہرہ بھی غیر معمولی ہے جس کے ایک حصے پر بڑی سی آنکھ ہے۔
ڈاکٹر ٹرین کے مطابق مجھے اس بلی کے بچے میں کوئی دلچسپی نہیں تھی کیونکہ اس کے مر جانے کا امکان تھا مگر حیران کن طور پر یہ اب چار ماہ کا ہوگیا ہے
اُن کا کہنا تھا کہ میں روزانہ ہر پانچ گھنٹے کے بعد اسے سرنج کی مدد سے دودھ دیتی ہوں تاکہ یہ اس قابل ہوسکے کہ علاج شروع کریں۔ ڈاکٹر کے مطابق ’ڈو‘ کے گردے بری طرح سے متاثر تھے جن کی نشوونما اب شروع ہوگئی۔
ٹرین کا کہنا تھا کہ بلی کے بچے کو فوری سرجری کی ضرورت ہے البتہ ابھی اُس کا وزن بہت کم ہے، اس لیے ہمیں خدشہ ہے کہ سرجری کے دوران اگر اسے بے ہوش کیا گیا تو وہ دوبارہ ہوش میں نہیں آئے گا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حیران کن طور پر بلی کا بچہ دونوں منہ سے غذا لے سکتا ہے، وہ بہت آسانی سے ایک کے بعد دوسرے منہ سے خوراک حاصل کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں