سندھ حکومت نے 900 ملین روپے کی لاگت سے 20 نئی سیکشن اور جیٹنگ مشینیں خریدی

 وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے واٹربورڈ کو20نئی سکشن وجیٹنگ مشینیں حوالے کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت کراچی کے شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے بھرپورکام کررہی ہے،فراہمی ونکاسی آب سے متعلق متعدد منصوبہ جاری ہیں ،ان کی تکمیل سے شہریوں کے فراہمی ونکاسی آب سے متعلق مسائل حل ہوں گے ، سندھ حکومت نے 900 ملین روپے کی لاگت سے 20 نئی سیکشن اور جیٹنگ مشینیں خریدی ہیںجبکہ پرانی سکشن اور جیٹنگ مشینوںکی مرمت کرکے ان کے استعداد کار میں اضافہ کیا جائے گا ،وزیربلدیات و چیئرمین واٹربورڈ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ صوبائی حکومت ملک کے سب سے بڑے اور اہم شہر کے باسیوں کی خدمت کررہی ہے اور ان کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے جبکہ تقریب کے میزبان ایم ڈی واٹربورڈانجینئراسداللہ خان نے کہا کہ شہریوں کیلئے واٹربورڈ کی خدمات سے صرف نظر ممکن نہیں ہے ، سندھ حکومت کے بھرپور تعاون اور رہنمائی پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیربلدیات سید ناصرحسین شاہ کے ممنوں ومشکور ہیں ،تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایک تقریب کے دوران ایم ڈی واٹربورڈ انجینئر اسداللہ خان کو 20نئی سکشن وجیٹنگ مشینوں کی چابیاں حوالے کیں ،اس موقع پر وزیربلدیات وچیئرمین واٹربورڈ سید ناصر حسین شاہ، وزیراطلاعات سعید غنی ، مشیروزیراعلیٰ مرتضی وہاب ،میئر کراچی وسیم اختر کمشنر کراچی افتخار شالوانی اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں ،تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ نئی سکشن اور جیٹنگ مشینوں کی فراہمی کیلئے سابق وزیربلدیات جام خان شورو اور سعید غنی کی بھی خدمات ہیں ان مشینوں کی آمد کے بعد سیوریج کے مسائل کے حل میں مددملے گی ،شہریوں کو پانی کی فراہمی ونکاسی آب کی سہولیات کی فراہمی میںواٹربورڈ کی مدد کی جائے گی ،وزیربلدیات وچیئرمین واٹربورڈ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کراچی کے شہریوں کو فراہمی ونکاسی آب کی بہترسہولیات فراہم کرنے کے خواہشمند ہیں ،واٹربورڈ کو 20سکشن وجیٹنگ مشینوں کی فراہمی اس ہی سلسلے کی کڑی ہے ، واٹربورڈکی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے مزید اقدامات کیئے جائیں گے انہوں نے پائیدار اور جدید دور کے تقاضوں کے مطابق مشینیں تیار کرائی ہیں جس پر میں ان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ایم ڈی واٹربورڈ نے کہا کہ شہرکی آبادی میں اضافہ کے ساتھ سیوریج کا نظام بھی توسیع پارہا ہے ،واٹربورڈ ان مسائل سے نمٹنے کے لئے موثر منصوبہ بندی اور بہتر حکمت عملی کے تحت مصروف عمل ہے،شہرمیں ہیلتھ ورکرز کی طلب کے مطابق عدم دستیابی کے باعث سیوریج کے مسائل کے حل کیلئے مشینوں سے کام لیا جارہے ، سالانہ ترقیاتی پروگرام میں ان مشینوں کی تیاری کیلئے رقم مختص کی گئی تھی اس کے علاوہ واٹربورڈکے پاس پرانی سکشن وجیٹنگ مشینوں کو مرمت کرکے اس کی استعداد کار میں اضافہ بھی کیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ نئی مشینوں کی آمد سے واٹربورڈ کی کارکردگی میں اضافہ ہوگا نیز شہر کے نکاسی آب کے مسائل حل کرنے میں بہت مدد ملے گی ،اس موقع پر ایم ڈی واٹربورڈ نے سکشن وجیٹنگ مشینوں کی فراہمی پر وزیراعلیٰ اور وزیر بلدیات کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کے بھرپور تعاون سے واٹربورڈ کوشہریوں کی شکایات کے جلد سے جلد خاتمہ میںمدد ملے گی ،قبل ازیں وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ نے ایم ڈی واٹربورڈ کو گاڑیوں کی چابی حوالے کی ،تقریب کے باقاعدہ آغازسے قبل وزیراعلیٰ سندھ نے صوبائی وزراءناصر حسین شاہ ، سعید غنی اور میئر کراچی وسیم اختر کے ساتھ نئی سکشن اور جیٹنگ مشینوں کا معائنہ کیا ،ایم ڈی واٹربورڈ نے وزیراعلیٰ سندھ ،صوبائی وزراء، میئر کراچی اور دیگر کو مشینوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ،جبکہ تقریب کے دوران ایم ڈی واٹربورڈ انجینئر اسداللہ خان نے وزیراعلیٰ سندھ اور وزیربلدیات کو شیلڈ پیش کی ۔
ہینڈآو ¿ٹ نمبر(pro-kwsb.11.19 ´(18,13, رضوان حیدر انفارمیشن اینڈپبلک ریلیشنز آفیسر کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ





اپنا تبصرہ بھیجیں