اسکاٹ لینڈ: خطروں کے کھلاڑی کی بلند پہاڑ سے چھلانگ

خطروں سے کھیلنا یوں تو ایڈونچر کے شوقین منچلوں کا پسندیدہ مشغلہ ہوتا ہےتاہم ان میں سے کچھ سر پھرے اپنا شوق پورا کرنے کیلئے خطرناک راستوں کا سفر بھی با آسانی کر لیتے ہیں اور ایسے کارنامے انجام دیتے ہیں کہ دیکھنے والے حیران رہ جائیں خطروں کا کھلاڑی کلف ڈائیونگ کا شوق پورا کرنے کیلئے اسکاٹ لینڈپہنچ گیا۔
جانباز ڈائیور نے 51 فٹ بلند پہاڑ سے چھلانگ لگائی اور کئی قلابازیاں کھاتے ہوئے نہ صرف ایڈونچر کا شوق پورا کیا، بلکہ کلف ڈائیونگ کا شاندار مظاہرہ بھی کیا جبکہ اس کارنامے پر دیکھنے والوں کی سانسیں تھم گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں