ہمدرد شخص نےتالاب میں ڈوبتے بچے کو بچالیا

چین میں بچوں کی شرارتوں کے سبب حادثات آئے دن خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں، اسکی تازہ مثال چین کے شہر Suzhou میں دیکھی گئی ایک تین سالہ بچہ اپنی والدہ کے ساتھ سڑک سے گزر رہا تھا کہ والدہ کا ہاتھ چھوڑ کر بھاگتا ہوا آیا اور تالاب میں چھلانگ لگا دی۔
یوں بچے کو تالاب میں گرتا دیکھ کر قریب موجود ہمدرد شخص ایک لمحے کی دیر کئے بنا بروقت تالاب میں کود پڑا اور ڈوبتے بچے کو  بچا لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں