وفاقی اردو یونیورسٹی: چانسلر آفس کے افسران یونیورسٹی کی سینیٹ مکمل ہونے میں رکاوٹ ہیں

کراچی ( نمائندہ خصوصی) وفاقی اردو یونیورسٹی: چانسلر آفس کے افسران یونیورسٹی کی سینیٹ مکمل ہونے میں رکاوٹ ہیں۔
ذرائع کے مطابق یونیورسٹی کی نامزد کنندہ کمیٹی منعقدہ 17 نومبر 2019 کی کارروائی کو یونیورسٹی کی سینیٹ نے منظور کرکے حتمی فیصلے کے لئے 29 ستمبر کو چانسلر آفس بھیج دیا تھا۔چانسلر آفس کے متعلقہ افسران کی انتظامیہ سے سازباز کے نتیجے میں سنیٹ کے اراکین کی منظوری تاحال حاصل نہیں کی جاسکی۔ سینیٹ میں اراکین کی تعداد کورم کے لئے ضروری تعداد سے کم رہ گئی ہے۔ وائس چانسلر کی اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے برطرفی کے بعد یونیورسٹی کی سینیٹ نے قائم مقام وائس چانسلر اور مستقل وائس چانسلر کا تعین کرنا یے۔ نامزد کنندہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر عرفان عزیز اور ڈاکٹر افتخار احمد طاہری نے صدر پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ یونیورسٹی کی سینیٹ کو مکمل کروائیں تاکہ یونیورسٹی میں موجود انتظامی بحران کے خاتمہ ہو سکے۔