ابوظہبی میں انٹرنیشنل پٹرولیم نمائش کا دوسرا دن

ابوظہبی میں جاری انٹرنیشنل پٹرولیم نمائش کا دوسرا دن ۔شرکاء کا جوش و خروش ۔اسٹولوں پر گہما گہمی ہے ۔شرکاء کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس اہم بین الاقوامی پٹرولیم نمائش میں شرکت کرکے کافی کچھ سیکھا ہے یہاں سیکھنے کے بہترین مواقع ملے ہیں اور اس طرح کی انٹرنیشنل نمائش میں آنا ایک بہت اہم تجربہ ہے دنیا میں کیا کچھ ہو رہا ہے اور مختلف کمپنیاں کی ٹیکنالوجیز کے ذریعے اپنا کام آگے بڑھا رہی ہیں یہاں دیکھنے اور سیکھنے کا موقع ملتا ہے جو ایک اچھا یادگار تجربہ ہے شرکاء کا کہنا ہے کہ اس طرح کی نمائشی دنیا بھر میں ہونی چاہیے تاکہ زیادہ سے زیادہ پروفیشنلز کو تجربہ حاصل کرنے کے مواقع ملے ۔