سنی دیول پاکستان سے ملنے والی محبت کے دیوانے ہوگئے

کرتارپور راہداری کے افتتاح کے لیے بھارت سے آئے بالی ووڈ اداکار سنی دیول پاکستان سے ملنے والی محبت کے گن گانے لگے ہیں
میڈیا رپورٹس کے مطابق سکھ مذہب کے بانی بابا گروونانک کے550 ویں یوم پیدائش کی تقریبات اور کرتار پور راہداری کے افتتاح کے لیے بھارت سے آنے والے وفد میں من موہن سنگھ، سدھو اور دیگر کے ہمراہ اداکار سنی دیول بھی شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیے: کرتار پور افتتاح، سنی دیول بھی پاکستان آرہے ہیں

واضح رہے کہ اداکار سنی دیول نے اپنی کئی فلموں میں پاکستان سے بے پناہ نفرت کا اظہار کیا ہے، جن میں فلم ’غدر‘ اور ’بارڈر‘ شامل ہیں لیکن حقیقت میں پاکستان آنے کے بعد یہاں سے ملنے والی محبت کے وہ گرویدہ ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار سنی دیول کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے بعد جب بھارت واپس گئے تو ایک بھارتی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے پاکستان سے ملنے والی محبت کے گن گانے شروع کردیئے
رضوان نامی ایک صارف نے لکھا کہ سنی دیول کی ایک فلم کا ڈائیلاگ تھا ’کشمیر مانگو گے چیر دیں گے‘ اور آج وزیر اعظم عمران خان کشمیر کی بات کررہے ہیں اور سنی دیول سن رہے ہیں