وقار یونس کو آج ’بریڈ مین ہال آف فیم ‘اعزاز سے نوازا جائے گ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور موجودہ بولنگ کوچ وقار یونس کو آج سڈنی میں بریڈ مین ہال آف فیم کے اعزاز سے نوازا جائے گا
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بریڈمن میوزیم کی جانب سے جاری پیغام میں بتایا گیا ہے کہ آج آسٹریلیا کے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں 13واں سالانہ بریڈمن گالا ڈنر وقار یونس کے اعزاز میں دیا جائے گا جس میں دنیائے کرکٹ کے ماضی اور حال کے نامور کھلاڑی شرکت کریں گے
ہر سال کرکٹ کے بریڈمن میوزیم کی جانب سے دو ایسے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جاتا ہے جنہوں نے بین الاقوامی مقابلوں میں نمایاں کارکردگی دکھائی ہو
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے وقار یونس کو 2013 سے اپنے ہال آف فیم میں شامل کر رکھا ہے ، یہ بات قابل ذکر ہے کہ وقار کے بعد کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی اس فہرست میں شامل نہیں ہوسکا ہے