وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے سی پی این ای کے 26 رکنی وفد انکے صدر عارف نظامی کی سربراہی میں ملاقات

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے سی پی این ای کے 26 رکنی وفد انکے صدر عارف نظامی کی سربراہی میں ملاقات

* وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تمام ایڈیٹرز کو خوش آمدید کیا

* وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا خطاب

* سندھ واحد صوبہ ہے جہاں آپوزیشن کی حکومت ہے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* اگر ہم آئین کی پاسداری کریں تو کوئی مسئلہ نہیں، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* ہمارے وفاقی قانون سازی کے دو حصے ہیں، ایک کو وفاقی حکومت خود چلاتی ہے اور دوسری سی سی آئی چلاتی ہے، وزیراعلیٰ سندھ

* سی سی آئی میں سب سے اوپر ریلوے، پانی وغیرہ ہیں، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* لیکن نہ تو ریلوے کی وزارت سندھ حکومت سے بات کرنے کیلئے تیار ہے اور نہ کوئی اور، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* اگر وزیراعظم کسی اور پارٹی کا ہے اور میں کسی دوسرے جماعت سے، اس سے قرق نہیں پڑتا، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* ہم سب کو عوام نے اختیار دیا ہے کہ ہم انکی خدمت کریں، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* لوگ کہتے ہیں کہ میں وزیراعظم کا استقبال نہیں کرتا، یہ بات غلط ہے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* وزیراعظم کا پورا پروگرام آتا ہے جس میں لکھا ہوتا ہے کون کہاں استقبال کرے گا اور کون کہاں ملے گا، وزیراعلیٰ سندھ

* جب پہلی بار وزیراعظم آئے تھے تو میرا استقبال کرنے کیلئے پروگرام میں نام شامل تھا، میں نے خود ان کا استقبال کیا، وزیراعلیٰ سندھ

* اس کے بعد جب وزیراعظم آئے میری میٹنگس یا ملاقات نہیں لکھی گئی، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* اب گورنر کہتا ہے وزیراعلیٰ جب چاہیں مل سکتے ہیں، اس طرح تو نہیں ہوتا، سید مراد علی شاہ

* بغیر پروگرام کے تو آپ مختیار کار سے بھی نہیں مل سکتے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* جام شورو – سیہون سڑک پر بہت حادثات ہوتے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* میں نے وفاقی حکومت سے درخواست کی کہ اس سڑک کو دو رویہ کریں، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* وفاقی حکومت نے کہا کہ سندھ حکومت آدھی رقم دے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* ہم نے اپریل 2017 کو وفاقی حکومت کو 7 بلین روپے دیئے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* میں نے وزیراعظم عمران خان کو لکھا کہ سڑک پر کام بہت سست ہورہا ہے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* وزیراعظم نے وزیر مملکت مراد سعید کو کہا کہ سندھ حکومت کے ساتھ کوآرڈینیٹ کریں، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* جب مراد سعید کراچی آئے تو مجھے پیغام کیا کہ اگر آپ نے ملنا ہے تو گورنر ہائوس آئیں، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* میں نے شائستگی سےمنع کیا کہ مناسب نہیں، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* پھر مراد سعید نے کہا کہ میں وزٹ پر جا رہا ہوں، وزیراعلیٰ سندھ وہیں آئیں، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* اس مراد سعید کے رویہ کے بعد مراد سعید کو پروموٹ کرکے وزیر مملکت سے وفاقی وزیر بنایا گیا، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* میرے گورنر کے ساتھ کوئی اختلافات نہیں، ہم ملتے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* وفاقی حکومت اگر ترقی گورنر کے ذریعے کروانا چاہتی ہے تو یہ غلط ہے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* میں نے وزیراعظم کو مختلف خطوط لکھے ہیں لیکن ایک کا بھی جواب نہیں آیا، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* میں وفاقی وزیر سے ملتا ہوں کام کے حوالے سے بات بھی ہوتی ہے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

؎
عبدالرشید چنا
میڈیا کنسلٹنٹ وزیراعلیٰ سندھ