کرتارپور راہداری کے افتتاح پر پاکستانی اداکاراؤں کا اظہار مسرت

وزیراعظم عمران خان نے بابا گرونانک کے550ویں جنم دن کے موقع پر کرتارپور راہداری کا افتتاح کیا جس پر پاکستانی اداکاراؤں نے بھی اظہار مسرت کیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستانی اداکار ہمایوں سعید،ماہرہ خان،علی رحمان خان،مہوش حیات ، نادیہ جمیل، مروا اور مومنہ مستحسن نے باباگرونانک کے550ویں جنم دن کے موقع پر کرتارپور راہداری کے افتتاح پر اظہار مسرت کیا اور اسے پاکستان کی جانب سے امن کے لیے ایک احسن قدم قرار دیا