آسٹریلیا میں موجود قومی کرکٹر نسیم شاہ کی والدہ انتقال کر گئیں

فاسٹ باولر کینگروز کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے اپنے بین الاقوامی کرکٹ کیرئیر کا آغاز کریں گے
آسٹریلیا میں موجود قومی کرکٹر نسیم شاہ کی والدہ انتقال کر گئیں، فاسٹ باولر کینگروز کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے اپنے بین الاقوامی کرکٹ کیرئیر کا آغاز کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز میں شرکت کیلئے اور اپنے بین الاقوامی کرکٹ کیرئیر کے آغاز کی تیاریوں میں مصروف نوجوان فاسٹ باولر نسیم شاہ کو افسوسناک خبر دی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ نوجوان فاسٹ باولر نسیم شاہ کی والدہ انتقال کر گئی ہیں۔ نسیم شاہ کو ان کی والدہ کے انتقال کے حوالے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ نسیم شاہ پہلی دستیاب فلائٹ سے پاکستان واپس آ جائیں گے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے آغاز میں ابھی 10 روز باقی ہیں۔ تاہم یہ واضح نہیں کہ نسیم شاہ اب پاکستان کی جانب سے آسٹریلیا کیخلاف سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ کھیل پائیں گے یا نہیں