پولو ٹورنامنٹ میں گھوڑے نے لات مارکر نوجوان کو گرادیا

پولو ٹورنامنٹ کے دوران ایک بدمست گھوڑے نے غصے میں آکر نوجوان کو لات مار کے ڈھیر کردیا۔

ارجنٹائن کے دارلحکومت بیونس آئرس میں پولو ٹورنامنٹ میں شریک ایک کھلاڑی کے بیٹے کو اس کے گھوڑے نے دو لتّی جھاڑ کر زمین پر ڈھیر کردیا۔

نوجوان اس ناگہانی آفت پر ہکا بکا رہ گیا اور زمین پر بے سدھ گر پڑا۔

خوش قسمتی سے اس نواجون کو منہ پر زیادہ چوٹیں نہیں آئیں