سو سے زائد ڈکیتوں میں ملوث گروہ کے پانچ کارندے سرغنہ سمیت گرفتار

گلشن اقبال پولیس کی کارروائی، سو سے زائد ڈکیتوں میں ملوث گروہ کے پانچ کارندے سرغنہ سمیت گرفتار،ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے نقد،لاکھوں روپے ملالیت کا سونا اور اسلحہ برآمد کر لیا۔ ایس ایس پی ایسٹ اظفر مہیسر کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا پولیس نے ڈکیٹ گروہ کے پانچ کارندوں وسیم کمانڈو،جاوید،عتیق،امین اور ساجد کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایس ایس پی ایسٹ کہتے ہیں وسیم کمانڈو ڈکیت گینگ کا سرغنہ اور ٹارگٹ کلر ہے ،جس نے بارہ سالہ بچی سمیت دس افراد کو قتل بھی کیا ہے۔   وسیم کا ماضی میں ایم کیو ایم حقیقی تعلق سے تھا،اب اس نے پی ایس پی کا شیلٹر لیا ہوا تھا۔ ملزمان کے قبضے سے ستائیس لاکھ روپے،پچیس لاکھ مالیت کا سونا اور اسلحہ برآمد ہوا ہے



اپنا تبصرہ بھیجیں