کراچی کے شہری ٹڈی دل پکڑ کراس کی کڑھائی اور بریانی بناکر کھابھی سکتے ہیں

ٹڈی دل کراچی سےبلوچستان واپس جارہی ہے,کراچی کے علاقے ملیر میں کچھ دیر تک قیام کیا تھا جہاںجہاں اطلاع ملی تھی وہاں سے چلی گئی, وزیرزراعت محمد اسماعیل راہو
کراچی کے شہریٹڈی دل پکڑ کراس کی کڑھائی اور بریانی بناکر کھابھیسکتے ہیں,شھری پریشان نہ ہوں یے نقصان نہیں پہنچاتی,اسماعیل راہو
ٹڈی دل کراچی کےبعض شہری علاقوں سے گزر کربلوچستان جا رہی ہے, اسماعیلراہو
کراچی(اسٹافرپورٹر)کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹڈی دل کی یلغار.سندھ کے صوبائی وزیرزراعت محمداسماعیل راہو نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ ٹڈی دل کراچی سے بلوچستان واپس جارہیہے,ٹڈی دل نے کراچی کے علاقے ملیر میں کچھ دیر تک قیام کیا تھا جہاں جہاں اطلاع ملیتھی وہاں سے چلی گئی,ملیر کے کسی بھی علاقے میں ٹڈی دل نے فصلوں کو نقصان نہیںپھنچایا, اسماعیل راہو نے کہا کہ ملیر میں جیسے ہی ٹڈی دل کی آمد کی اطلاع ملیسندھ حکومت نے ٹیمیں روانہ کردی تھی, محکمہ زراعت کی ٹمیوں نے صبح ملیر کے زرعیعلاقوں کا دورہ کیا تھا، ٹڈی دل کراچی کے بعض شہری علاقوں سے گزر کربلوچستان جا رہیہے. انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہری ٹڈی دل پکڑکراسکی کڑھائی اور بریانی بناکر کھابھی سکتے ہیں, شھری پریشان نہ ہوں یے نقصان نہیںپہنچاتی, کراچی میں جو ٹڈی دل رہ گئی ہے وہ دودن میں واپس بلوچستان چلی جائے گی, انہوںنے کہا کہ سانگھڑ,بدین اور نوابشاہ میں بھی اسپرے کروایا جارہا ہے,محکمہ پلانٹپروٹیکشن کے ساتھ ملکر افسران کام کرہے ہیں,سندھ حکومت اور پلانٹ پروٹیکشن کامشترکہ اجلاس بھی ہوا ہے,
 
 
                                                                                  

اپنا تبصرہ بھیجیں