میاں محمد نواز شریف اور مریم نواز کی ضمانت پر رہائی باعثِ مسرت ہے، میاں صاحب کی صحت کے بارے میں فکر مندی ہے، اُن کی صحت یابی کیلئے دُعا گو ہوں: ڈاکٹر شام سندر ایڈوانی (سابق صدر پاکستان مسلم لیگ ن اقلیتی ونگ، سندھ)

ڈاکٹر شام سندر ایڈوانی پاکستان مسلم لیگ ن اقلیتی ونگ سندھ کے سابق صدر اور اہم رہنما ہیں۔ اُنھوں میاں محمد نواز شریف کی بیماری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُن کی صحت اچھی نہیں ہے، اِس پر حکومت کو سیاست نہیں کرنی چاہیے اور نہ اُن کے راستے میں رکاوٹیں ڈالنی چاہئیں۔ میاں صاحب کو علاج کیلئے باہر جانے کی ضرورت ہے تو اُنھیں ضرور جانا چاہیے۔وہ ملک سے بھاگنے والے نہیں، پہلے بھی واپس آئے تھے اور اَب بھی واپس آئیں گے۔مریم نواز کی ضمانت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ وہ بہادر لیڈر ہیں اِس لئے حکمران اُن سے ڈرتے ہیں۔ اُنھوں نے کہا ہمیں عدالتوں پر پورا اعتماد ہے اور امید ہے کہ میاں محمد نواز شریف اور مریم نواز کو انصاف ضرور ملے گا۔اُنھوں نے مزید کہا کہ ہم پاکستان مسلم لیگ ن اور اُس کی قیادت کے ساتھ تھے اور ساتھ رہیں گے۔ یہ مشکل دور گزر جائے گا اور پھر ملک اور پارٹی پر اچھا وقت آئے گا۔ ہم میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں متحد ہیں۔       



اپنا تبصرہ بھیجیں