ڈزنی لینڈ میں رنگا رنگ فینٹیسی پریڈ کا انعقاد

کیلیفورنیا کے ڈزنی لینڈ میں رنگا رنگ فینٹیسی پریڈ کا انعقاد، ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں واقع ڈزنی لینڈ تھیم پارک میں شاندار پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں سجے سنورے فلوٹس نے دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں مبتلا کردیا، پریڈ میں مارچنگ بینڈز اور دلکش کاسٹیومز میں ملبوس فنکاروں نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

اس پریڈ کو دلفریب بنانے کے لیے مختلف ڈیزائن کے فلوٹس تیار کیے گئے جس کا ناصرف بچوں نے بلکہ ہر عمر کے افراد نے بھرپور لطف اٹھایا۔