ریڈیو شو یا اکھاڑے کا میدان؟

برازیل میں ریڈیو شو اکھاڑے کا میدان بن گیا، لائیو اسٹریمنگ کے دوران دو صحافی آپس میں لڑ پڑے۔

برازیل میں لائیو اسٹریمنگ کے دوران ریڈیو شو اکھاڑے میں بدل گیا جس میں صحافی آپس میں لڑ پڑے۔ یہ مناظر برازیل کے ریڈیو شو میں لائیو نشریات کے دوران دیکھے گئے جب برازیلین صحافی نے امریکی صحافی کی ذاتی زندگی پر طنز کیا اور یوں امریکی صحافی Glenn Greenwald نے برازیلین صحافی Augusto Nunes کو تھپڑ دے مارا اور شو اکھاڑے کا منظر پیش کرنے لگا۔

مہمان صحافیوں کی لڑائی پر میزبان و دیگر عملے نے بیچ بچاؤ کروایا اور شو روک دیا گیا۔