ترکی میں سالانہ ہاٹ ائیر بیلون فیسٹیول کا انعقاد

ترکی میں سالانہ ہاٹ ایئر بیلون فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں دیوہیکل رنگ برنگی غباروں سے آسمان سج گیا۔

ترکی میں سالانہ ہاٹ ایئر بیلون فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں رنگ برنگی غباروں سے آسمان پر خوبصورت رنگ بکھر گئے۔ ترکی کے علاقے Cappadocia میں منعقد ہونے والے اس ہاٹ ایئر بیلون فیسٹیول میں ترکی سمیت مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی ٹیموں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا
ہر سال کی طرح اس سال بھی منعقد ہونے والے اس ہاٹ ایئر بیلون فیسٹیول میں درجنوں رنگ برنگی دیوہیکل غباروں نے جہاں آسمان پر خوبصورت نظارہ ترتیب دیا وہیں اس نظارے کو دیکھنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے فیسٹیول کی رونقوں میں چار چاند لگا دیئے اور خوب لطف اندوز ہوئے۔