جسٹس قاضی فائز عیسی پینٹنگ نمائش دیکھنے پہنچ گئے

سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسی پینٹنگ نمائش دیکھنے کے شوقین ہیں اسلام آباد میں صابر نظر کی جانب سے لگائی گئی پینٹنگز کی نمائش دیکھنے کے لیے جسٹس قاضی فائز عیسی خصوصی طور پر وہاں پہنچے تو میزبان اور وہاں پہلے سے موجود مہمانوں نے دیکھ کر خوشی ہوگئے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے نمائش میں آویزاں کی گئی پینٹنگز کو غور اور دلچسپی سے دیکھا اور ان کو سراہا ۔جسٹس قاضی فائز عیسی نے مصور کی کاوشوں کو سراہا اور ان کی بنائی گئی پینٹنگز کی بے حد تعریف کی