کراچی میں نئی متعارف آن لائن ہائی ایس وین سروس کو وزرارت ٹرانسپو رٹ نےاجازت دےدی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے آن لائن پبلک ٹرانسپورٹ کیلئے قانون سازی شروع کردی.آن لائن ٹیکسی،ہائی ایس وین سروس کوٹیکس نظام میں لایاجائےگا,آن لائن ٹرانسپور ٹ سروس سےدیگرصوبوں کی نسبت کم ٹیکس لیاجائےگا،آن لائن ہائی ایس وین سروس کو باقاعدہ روٹ پرمٹ جاری کیا جائےگا.وزیرٹرانسپورٹ اویس شاہ نے مزید کہا کہ سندھ کابینہ کے آئندہ اجلاس میں بل پر غور کیا جائے گا،کراچی میں نئی متعارف آن لائن ہائی ایس وین سروس کو وزرارت ٹرانسپو رٹ نےاجازت دےدی ہے,شہریوں کومعیاری ٹرانسپورٹ سہولیات فراہم کرنا چاہتےہیں.


اپنا تبصرہ بھیجیں