پولیس نے چار جعلی سیکورٹی گارڈز کو گرفتار کرلیا

ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کارروائی

بلوچ کالونی پولیس کا ڈیفنس ویو میں جعلی سیکورٹی کمپنی کے دفتر پر چھاپہ

کاروائی کے دوران پولیس نے چار جعلی سیکورٹی گارڈز کو گرفتار کرلیا ، غلام اظفر مہیسر

چھاپہ خفیہ اطلاع پر ایف بی (FB) سیکیورٹی سروس کے جعلی دفتر پر مارا گیا، ایس ایس پی ایسٹ

ملزمان کے قبضہ سے بڑی تعداد میں غیر قانونی اسلحہ میگزین اور گولیاں برآمد، ایس ایس پی ایسٹ

گرفتار ملزمان میں داتا خان، وسیم احمد ، خادم حسین اور خالد پرویز شامل، غلام اظفر مہیسر

کارروائی کے دوران ایک جعلی سیکورٹی گارڈ محمد الیاس فرار ہوگیا ، غلام اظفر مہیسر

گرفتار ملزمان کے قبضہ سے چار رپیٹر اور کارتوس برآمد ہوئے، ایس ایس پی ایسٹ

فرار ملزم کے کمرے سے دیگر ہتھیار گولیاں اور میگزین ملے ، ایس ایس پی

ایک رپیٹر ایک پستول ایک اسمال گن اور گولیاں ملی، غلام اظفر مہیسر

گرفتار ملزمان کسی بھی ہتھیار کا لائسنس پیش نہ کر سکے ، ایس ایس پی

اس سے قبل بھی ایک جعلی سیکورٹی کمپنی کے خلاف کارروائی کی تھی ، غلام اظفر مہیسر

سیکورٹی کمپنی کی آڑ میں گارڈز جرم کی مختلف وارداتوں میں ملوث تھے ، ایس ایس پی

گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ، ایس ایس پی ایسٹ