ربیع الاول کو عیدمیلاد النبی ﷺ کے موقع پر واٹربورڈکا شکایات مرکز 24گھنٹے کھلا رہے گا

کراچی (    )ایم ڈی واٹربورڈ انجینئر اسداللہ خان نے کہا ہے کہ واٹربورڈنے 12ربیع الاول کو عیدمیلاد النبی ﷺ کے موقع پر شہرخصوصاً عیدمیلاد النبی ﷺ کے جلوسوں کے شرکا ،میلاد کی محافل ،جلوس کے راستوں پر لگائے جانے والے استقبالیہ کیمپوں،مساجد ، امام بارگاہوں ، خانقاہوں اور مزارعات کو ٹینکروں کے ذریعہ پانی کی بلاقیمت فراہمی شروع کردی ہے ،شہر بھر میں اس موقع پر نکلنے والے جلوسوں کے راستوں ،مساجد امام بارگاہوں اور محافل میلاد کے اطراف نکاسی آب کے فول پروف انتظامات مکمل کرلئے ہیں ، شہر کے تمام اضلاع خصوصاً اہم شاہراہوں پر واٹربورڈ کی جیٹنگ، راڈنگ ،سیورکلیننگ مشینیں اور ڈی واٹرنگ پمپس پہنچادیئے گئے ہیں ، عیدمیلاد النبی ﷺ کے موقع پر واٹربورڈ کے انجینئر ز اور افسران اپنے متعلقہ دفاتر میں موجود رہیں گے ،جبکہ فراہمی ونکاسی آب سے متعلق شکایات کے فوری ازالے کے لئے واٹربورڈکا شکایات مرکز 24گھنٹے کھلا رہے گا ،یہ بات انہوںنے جمعہ کی درمیانی شب سے ہفتہ کی صبح تک جاری رہنے والے شہر کے مختلف علاقوں اور 12ربیع الاول کے جلوسوں کی گزرگاہوں کے دوروں کے دوران صوبائی وزیربلدیات وچیئرمین واٹربورڈ سید ناصر حسین شاہ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتائی، وزیربلدیا ت سندھ نے ایم ڈی واٹربورڈ کو ہدایات دیںکہ اس موقع پر شہر خصوصاً جلوسوں کی گزرگاہوں پر فراہمی ونکاسی آب کی سہولیا ت کی فراہمی کیلئے نقائص سے پاک انتظامات کیلئے جائیں، انہوں نے کہا کہ ایم ڈی واٹربورڈ اور واٹربورڈ کے دیگر انجینئرز شہر کے مختلف علاقوں کے دورے جاری رکھیں اور فراہمی ونکاسی آب کے نظام کاجائزہ لیں، ایم ڈی واٹربورڈ نے بتایا کہ واٹربورڈکے ہائیڈرنٹس اینڈ ٹینکرزسیل نے جلوسوں کی انتظامیہ، میلاد کے منتظمیں قانون نافذ کرنے والے اداروں شہری وضلعی انتظامیہ سے رابطہ کرکے ان کی طلب کے مطابق پانی سے بھرے متعددٹینکرز ہفتہ کو ہی ان کے حوالے کردیئے تھے ،جبکہ واٹربورڈ کی سیورکلینگ راڈنگ وجیٹنگ مشینیں شہر کے مختلف علاقوں میں سرگرم عمل ہیں ،عیدمیلاد النبی ﷺ کے موقع پرتعطیلات کے باوجود واٹربورڈ کے پانی کی فراہمی ونکاسی آب کے تمام پمپنگ اسٹیشننز معمول کے مطابق کام کریں گے جبکہ سیوریج کے اضافی عملے کوبھی طلب کرلیا گیا ہے ۔ ہینڈآو ¿ٹ نمبر(pro-kwsb.11.19 ´(16,09, رضوان حیدر انفارمیشن اینڈپبلک ریلیشنز آفیسر کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ

اپنا تبصرہ بھیجیں