کلب روڈ پر دھنسنے والی 54انچ قطر کی سیوریج لائن کو کامیابی کے ساتھ تبدیل کردیا گیاہے

کراچی (    )ایم ڈی واٹربورڈ انجینئراسداللہ خان کی ہدایات اور نگرانی میں کلب روڈ پر دھنسنے والی 54انچ قطر کی سیوریج لائن کو کامیابی کے ساتھ تبدیل کردیا گیاہے ، 25فٹ سے زائد گہرائی میںموجودلائن کی تبدیلی کے دوران آنے والی تمام رکاوٹوں کے باوجود واٹربورڈ کے ماہر انجینئروں اور عملہ نے 41گھنٹے کے ریکارڈ وقت میں لائن دھنسنے کے باعث ڈسٹرکٹ ساوتھ کے مختلف علاقوں میں ہونے والا سیوریج اوورفلو روک دیا تھا ،اس سبب ٹریفک کی روانی بحال ہوسکتی تھی،تفصیلات کے مطابق واٹربورڈ کے عملے نے گذشتہ دنوں کلب روڈ کے مقام پر دھنسنے والی سیوریج لائن کی تبدیلی کا کام کامیابی کے ساتھ مکمل کرلیا ہے ،واٹربورڈ کے عملے نے بغیر کسی وقفہ، رات دن لائن کی تبدیلی کا کام جاری رکھا ،اس دوران ایم ڈی واٹربورڈ انجینئر اسداللہ خان نے متاثرہ لائن کا کئی بار معائنہ کیا ،کام کے معیا ر کوجانچااورانجینئرز اور عملہ کو ضروری ہدایات دیں ، واضح رہے کے لائن دھنسنے سے کلب روڈ ،صدر ، کینٹ ،ریجنٹ پلازہ اور دیگر علاقوں میں سیوریج اوورفلو کی شکایات ہوگئی تھیں شہریوں کو درپیش پریشانی کے پیش نظر ایم ڈی واٹربورڈ نے لا ئن کی تبدیلی کے جاری کام کیلئے فوری طور پر مزید مشینری اور عملے کو طلب کرکے کام کی رفتار کو تیز کردیا تھا اس سبب واٹربورڈ نے صرف 41گھنٹوںمیں 25فٹ گہرائی میں ڈالی جانے والی لائن سے ہونے والے اوورفلو کاخاتمہ کرکے ٹریفک کے بہاو ¿ کو بحال کیا گیا ، لائن کی تبدیلی کیلئے کی جانے والی کھدائی کے دوران بار بار واٹربورڈ کے عملے کو متعدد مسائل کا سامنا کرنا پڑا ،خصوصاً کھدائی کے دوران دونو ں اطراف سے نرم چکنی مٹی کے تودے گرنے سے کام کرنے والے عملے کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا ،جمعرات کی رات واٹربورڈ نے متاثرہ لائن کی تبدیلی کے کام کو مکمل کرلیا ہے ،جس کے بعد گڑھے کے بھرائی اور سڑک کی کارپیٹنگ کا کام کیاجارہاہے ۔
ہینڈآو ¿ٹ نمبر(pro-kwsb.11.19 ´(15,08, رضوان حیدر انفارمیشن اینڈپبلک ریلیشنز آفیسر کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ

اپنا تبصرہ بھیجیں