کرتارپور میں’بلھے شاہ‘ کا کلام پڑھنے والا فقیر

سکھوں کے کرتارپور گوردوارہ میں صوفی پنجابی شاعر ’بابا بلھے شاہ‘ کا کلام پڑھنے والے فقیر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
گزشتہ دِنوں چیئرمین سینٹرل فلم سینسر بورڈ دانیال گیلانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ایک معمولی سا فقیر اپنی سُریلی آواز میں کرتارپور گوردوارے میں ’بابا بلھے شاہ‘ کا خوبصورت کلام پڑھ رہا ہے
واضح رہے کہ سکھوں کے کرتارپور میں گوردوارہ دربار صاحب کا باضابطہ افتتاح وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے آج بابا گرونانک دیوجی کے 550ویں یوم پیدائش کے موقع پر کیا جائے گا