عامر لیاقت مجھ سے تیسری شادی کرنا چاہتے ہیں

امور اداکارہ و میزبان فضا علی نے ایک پروگرام میں انکشاف کیا ہے کہ معروف مذہبی اسکولر، ٹی وی میزبان و اینکر پرسن عامر لیاقت حسین نے شو کے دوران اُنہیں اپنی اہلیہ کے سامنے ایک مرتبہ پھر شادی کی پیشکش کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ فضا علی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں میزبان نے اُن سے سوال کیا کہ ’آپ کے شو میں عامر لیاقت نے اپنی دوسری بیوی طوبیٰ کے سامنے اظہار کیا تھا کہ وہ آپ کے ساتھ شادی کے خواہشمند تھے تاہم آپ نے انہیں منع کر دیا تھا، آپ کے منع کرنے کی وجہ کیا تھی؟

سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ عامر لیاقت نے طوبیٰ کے سامنے تو ابھی کہا لیکن وہ میرے ساتھ شادی کی خواہش کا اظہار بہت پہلے کرچکے تھے۔ فضا علی نے کہا عامر صاحب بہت اچھے اورصاف دل کے انسان ہیں اور جو وہ سوچتے ہیں وہ کہہ دیتے ہیں
دوران انٹرویو فضا علی نے کہا کہ جب میری طلاق ہوئی اور اس بات کا علم عامر لیاقت کو ہوا تو انہوں نے بہت صاف دل کے ساتھ مجھے شادی کی پیشکش کی اور کہا تھا کہ میں آپ کے ساتھ نکاح کرنا چاہتا ہوں اور دنیا کے سامنے شادی کرنا چاہتا ہوں۔ اُس وقت اُن کی پہلی بیگم بھی عامر لیاقت کے ساتھ ہی تھیں۔

اداکارہ نے کہا کہ اُس وقت میں طلاق ہونے کی وجہ سے بہت ڈپریشن میں تھی لہذٰا میں نے یہ بات ایک کان سے سن کر دوسرے کان سے نکال دی۔

فضا علی نے مزید کہا کہ کافی وقت گزر جانے کے بعد میں نے عامر لیاقت کی طوبیٰ کے ساتھ شادی کا سنا، دونوں ہی میرے بہت اچھے دوست ہیں اور مجھے ان دونوں کی شادی کا سن کر بہت خوشی ہوئی
نہوں نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں عامر لیاقت اپنی بیوی طوبیٰ کے ساتھ ان کے شو میں شریک ہوئے اورایک مرتبہ پھرخواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ابھی بھی زیادہ دیر نہیں ہوئیہے، میں ابھی بھی آپ سے شادی کے لیے راضی ہوں جبکہ طوبیٰ کو بھی کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

بعد ازاں فضا علی نے ہنستے ہوئے کہا کہ عامر لیاقت ہر بات ایسے ہی کہہ دیتے ہیں۔