ورلڈ سوکراسٹارز ایونٹ کیلئے ٹاپ فٹبالرز کی کراچی آمد

عالمی شہرت یافتہ فٹبالرز ریکارڈو کاکا، لوئس فیگو، کارلس پیول اور نکولز انیلکا پاکستان پہنچ گئے۔

چاروں فٹبالرز کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا
پاکستان میں فٹبال کے فروغ کے لیے چاروں فٹبالرز ورلڈ سوکر اسٹارز کے دورے کے لیے پاکستان پہنچے ہیں جو آج کراچی اور کل لاہور میں ایکشن میں ہوں گے
ورلڈ سوکر اسٹارز پہلے میچ کے لیے آج شام کراچی کے راحت اسٹیڈیم میں کراچی ایف سی کلب سے مقابلہ کریں گے جب کہ کل کا میچ لاہور میں ٹیم فیگو سے ہوگا
یاد رہے کہ انٹرنیشنل فٹ بالرز کی پاکستان آمد کا مقصد ملک میں فٹ بال کے کھیل کا فروغ ہے، اس سے قبل بھی عالمی شہرت یافتہ فٹ بالرز پاکستان کے دورے پر آ چکے ہیں