جرمنی میں بچھڑے دوستوں کی یاد میں ایک شام کا اہتمام

جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں اردو ادب کے جن ادیبوں اور دانشوروں سے اردو کی آبرو برقرار ہے اور وہ رفتہ رفتہ اٹھتے جا رہے ہیں جن میں مرحوم شیخ مظفر اور ثریا شہاب کی شخصیات کے حوالے سے اہم ہیں اور حوالہ اپنی جگہ معتبر ہے ان دونوں نے جرمنی میں اردو ادب کے فروغ کے لیے بے پناہ کام کیا اور سچی صحافت کی بنیاد رکھی جرمنی میں مقیم ہر پریشان اور ضرورتمند کی بڑھ چڑھ کر مدد کی پاکستانی کمیونٹی کو ایک پلیٹ فارم پر متحد اور مضبوط کرنے کی کوششیں کیں اس تناظر میں ہیومن ویلفیئر ایسوسی ایشن اور حلقہ ادب جرمنی مل کر شیخ مظفر اور مرحومہ ثریا شہاب کی یاد میں ایک شام کا اہتمام کر رہے ہیں یہ شام دس نومبر بروز اتوار کو فرینکفرٹ میں منائی جائے گی چار بجے تقریب شروع ہوگئی جس کی صدارت شعیب منصور کریں گے جو قائمقام کونسل جنرل ہیں جبکہ مہمانان خصوصی میں پروفیسر اسلم سید بھٹہ پروفیسر ہمبولٹ یونیورسٹی برلن اور سعدیہ امام معروف ٹی وی ڈرامہ آرٹسٹ اور پروفیسر ڈاکٹر ا لموتھ جبکہ عمران ثاقب صدر پریس کلب بیلجیئم اور خالد فاروقی مشہور جنرلسٹ برسلز اور محمد حیدر معروف جنرل اسوسی طور پر شرکت کریں گے سیکریٹری حلقہ ادب جرمنی سید اقبال حیدر کی جانب سے دعوت نامے ارسال کیے گئے ہیں