دنیا جانتی ہے کہ سیاسی انتقام ہی تحریک انصاف کا منشور ہے ۔ مرتضیٰ وہاب

ترجمان سندھ حکومت اور مشیر قانون بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا وزیراعظم کے بیان پر ردعمل

وزیر اعظم اپنی ناکامی کا ملبہ سندھ حکومت پر ڈال رہے ہیں ۔ مرتضیٰ وہاب

وزیراعظم کے لیئے سندھ کے دروازے کھلے ہیں پہلے وہ وعدے وفا کریں۔ مرتضیٰ وہاب

دنیا جانتی ہے کہ سیاسی انتقام ہی تحریک انصاف کا منشور ہے ۔ مرتضیٰ وہاب

سندھ حکومت کی ناکامی کو موردِ الزام ٹہرانا کھسیانی بلی کھمبا نوچنے جیسا ہے۔ مرتضیٰ وہاب

کراچی کے عوام وزیراعظم کے 162 ارب کے پیکیج کے منتظر ہیں ۔ مرتضیٰ وہاب

سندھ کے عوام کو لالی پاپ کس نے دی اور کام کس نے کیئے؟ سب کو پتہ ہے ۔ مرتضیٰ وہاب

تحریک انصاف کی آمرانہ سوچ نے ان کی عقل سلب کر دی ہے ۔ مرتضیٰ وہاب

تحریک انصاف کو معیشت سے زیادہ سیاسی انتقام کی فکر کھائے جارہی ہے ۔ مرتضیٰ وہاب

منتقم مزاجی “ تحریکِ انتشار” کی فطرتِ ثانیہ بن چکی ہے ۔ مرتضیٰ وہاب

تحریک انصاف جیسی جماعتیں “نازی ازم “ کا ایشیائی روپ ہیں ۔ مرتضیٰ وہاب

اقتصادی ادارے خطرے کا الارم بجا رہے ہیں مگر حکمران خوابِ غفلت میں ہیں ۔ مرتضیٰ وہاب

وزیراعظم کراچی آئیں اور عوام سے ملیں تو آپ کو لگ پتہ جائے گا ۔ مرتضیٰ وہاب

وزیراعظم اور ان کی جماعت کا جمہوریت اور سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں ۔ مرتضیٰ وہاب

ملکی معیشت سسک رہی ہے مگر “نیرو” بانسری بجا رہا ہے ۔ مرتضیٰ وہاب