صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کا کراچی کونسل آف فارن ریلیشنز کے ڈائیلاگ کی تقریب سے خطاب

صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کا کراچی کونسل آف فارن ریلیشنز کے ڈائیلاگ کی تقریب سے خطاب

96 دن سے مقبوضہ کشمیر کے شہری قید و بند کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، صدر آزاد کشمیر

بھارت دنیا کے سامنے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو نارمل ثابت کرنے کی کوششیں کررہا ہے،

بھارت کی یہ دھوکا دہی اب ڈھکی چھپی نہیں رہی،

بھارتی فوجیوں کی غنڈا گردی عروج پر ہے،

بھارتی فوجیوں کے ظلم سے کوئی بھی کشمیری محفوظ نہیں ہے،

بھارت دہائیوں سے اقوام متحدہ کی قرادادوں کی خلاف ورزی کررہا ہے،

بھارت کا ظلم کشمیری نوجوانوں میں آزادی کا جذبہ بڑھارہا ہے،

کشمیریوں کے گھر محفوظ ہیں اور نہ عزت،

کشمیریوں سے بھارت جینے کا حق بھی چھین رہا ہے،

بھارت اب مقبوضہ کشمیر میں اقلیت کو اکثریت میں بدلنے کی سازش پر عمل پیرا ہے،

کراچی: انتہا پسند اور بی جے پی کے جنونی رہنما بھارت کو آزاد کشمیر اور پاکستان پر حملے کے لیے اکسا رہے ہیں،

کراچی: مقبوضہ کشمیر ایسا مسئلہ ہے جس سے دو ایٹمی قوتوں میں جنگ چھڑسکتی ہے،

کراچی: دونوں ملکوں میں جنگ چھڑی تو کروڑوں افراد متاثر ہونگے،

کراچی: سول سوسائٹی آواز اٹھا رہی ہے مگر مسئلے کے حل کے لیے دنیا کو جاگنا ہوگا،

کراچی: دنیا اپنے مفادات کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر کے مسئلے کو نظر انداز کررہی ہے،

کراچی: چین، ملائیشیا، ترکی اور ایران نے کھل کر کشمیریوں کے لیے آواز بلند کی ہے،

کراچی: مغربی دنیا کے بھارت کے ساتھ معاشی مفادات وابستہ ہیں،

کراچی: عمران خان کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب تمام مسلمانوں کی آواز تھا،

کراچی: دنیا بھر میں بھارت کے مظالم کے خلاف احتجاج کیا گیا،

کراچی: ہمیں بھارتی سازشوں اور جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار رہنا ہوگا، سردار مسعود خان

کراچی: بھارت سیز فائر کی بھی مسلسل خلاف ورزیاں کررہا ہے، صدر آزاد کشمیر

کراچی: شہری آبادی کو نشانہ بنایا جانا افسوسناک ہے، سردار مسعود خان

کراچی: پوری حریت قیادت اس وقت پابند سلاسل ہے، صدر آزاد کشمیر

کراچی: بھارت کشمیر اور لداخ کو اندرونی مسئلہ قرار دیتا ہے مگر ایسا ہے نہیں، سردار مسعود خان

کراچی: پاکستان اور کشمیری بھی اس معاملے کے فریق ہیں، صدر آزاد کشمیر

کراچی: سردار مسعود خان کشمیریوں کی بھرپور ترجمانی کر رہے ہیں، چیئرمین کے سی ایف آر اکرام سہگل

کراچی: کشمیر کا مسئلہ اب عالمی توجہ حاصل کر چکا ہے، انہیں حق خودارادیت ملنا چاہیے، اکرام سہگل

کراچی: تقریب سے سینئر وائس چیئرمین کے سی ایف آر ایمبیسیڈر مصطفی کمال قاضی اور جنرل سیکریٹری کموڈور ریٹائرڈ سدید ملک کا بھی خطاب