کویت میں ڈے آف جرمن یونٹی

کویت میں ڈے آف جرمن یونٹی منایا گیا۔اس خصوصی تقریب کا اہتمام فیڈرل ریپبلک آف جرمنی کے سفیر محترم نے کیا تھا تقریب میں مختلف ملکوں کے سفارت کاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب میں کویت کے معززین کو بھی مدعو کیا گیا تھا تقریب کے شرکاء انتہائی خوشگوار موڈ میں ایک دوسرے کے ساتھ ملے اور مختلف موضوعات پر محو گفتگو رہے ۔اس موقع پر مختلف عالمی اور علاقائی معاملات پر شرکاء نے ایک دوسرے کے ساتھ تبادلہ خیال کیا انتہائی خوشگوار اور یادگار ماحول میں ہونے والی ایک تقریب اپنے پیچھے بےشمار اچھی یادیں چھوڑ گئی ۔جرمنی کی ایک اپنی تاریخ ہے مشرقی اور مغربی جرمنی کے الگ رہنے اور پھر ان کے دوبارہ اکٹھے ہونے کے تاریخی واقعے کو کون بھلا سکتا ہے یہ ایک ناقابل فراموش تاریخی حقیقت ہے جس کی دنیا بھر میں مثال دی جاتی ہے یہ بات مانی جاتی ہے کہ جرمن دنیا بھر میں نہایت بلند حوصلہ اور پرعزم