کویت میں ڈے آف جرمن یونٹی منایا گیا

کویت میں ڈے آف جرمن یونٹی منایا گیا۔اس خصوصی تقریب کا اہتمام فیڈرل ریپبلک آف جرمنی کے سفیر محترم نے کیا تھا تقریب میں مختلف ملکوں کے سفارت کاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب میں کویت کے معززین کو بھی مدعو کیا گیا تھا تقریب کے شرکاء انتہائی خوشگوار موڈ میں ایک دوسرے کے ساتھ ملے اور مختلف موضوعات پر محو گفتگو رہے ۔اس موقع پر مختلف عالمی اور علاقائی معاملات پر شرکاء نے ایک دوسرے کے ساتھ تبادلہ خیال کیا انتہائی خوشگوار اور یادگار ماحول میں ہونے والی ایک تقریب اپنے پیچھے بےشمار اچھی یادیں چھوڑ گئی ۔جرمنی کی ایک اپنی تاریخ ہے مشرقی اور مغربی جرمنی کے الگ رہنے اور پھر ان کے دوبارہ اکٹھے ہونے کے تاریخی واقعے کو کون بھلا سکتا ہے- یہ ایک ناقابل فراموش تاریخی حقیقت ہے جس کی دنیا بھر میں مثال دی جاتی ہے یہ بات مانی جاتی ہے کہ جرمن دنیا بھر میں نہایت بلند حوصلہ اور پرعزم لوگ ہیں اور انہوں نے تعلیم اور ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں نہایت نمایاں کردار ادا کرتے ہوئے اہم خدمات انجام دی ہیں کھیلوں کے میدان میں بھی جرمن دوسری قوموں سے کسی طرح بھی پیچھے نہیں ہیں بلکہ مختلف کھیلوں میں جرمنی کے کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور خود کو چیمپئن ثابت کیا ہے ۔یہ پرسکون صحتمند اور زندہ دل لوگ ہیں ۔
کویت سے طارق اقبال کی رپورٹ
jeeveypakistan.com -report