بھول جائیں محمد عرفان کو، پاکستان کو ان سے بھی زیادہ طویل قامت کرکٹر مل گیا

اکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز کے پلیئرز ڈویلیپمنٹ پروگرام کے دوران 7 فٹ 5 انچ کے قد والا نوجوان کرکٹر مدثر سب کی توجہ کا مرکز بن گی
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی سب سے بڑی اور مقبول فرنچائز لاہور قلندرز نے اپنے پلیئرز ڈویلیپمنٹ پروگرام کے دوران پاکستان کی کرکٹ کو ایک اور ہیرا ڈھونڈ کر دے دیا ہے۔

لاہور قلندرز کے پلیئرز ڈویلیپمنٹ پروگرام میں شرکت کرنے والے نوجوان کرکٹر مدثر سب کی توجہ کا مرکز بن گئے۔ مدثر کی خاص بات یہ ہے کہ ان کا قد اس وقت 7 فٹ 5 انچ ہے اور وہ پاکستان کے سب سے طویل قامت کرکٹر بن گئے ہیں۔ اس سے قبل یہ اعزاز قومی کرکٹر محمد عرفان کو حاصل تھا جن کا قد 7 فٹ اور 1 انچ ہے۔ لیکن اب محمد عرفان سے پاکستان کا سب سے طویل قامت کرکٹر ہونے کا اعزاز چھین لیا گیا ہے