عراق: سیٹ پر کھڑے ہوکر تیزی سے بائیک چلانے کا عالمی ریکارڈ

خطروں سے کھیلنا یوں تو نوجوانوں کا پسندیدہ مشغلہ ہوتا ہے، تاہم ان میں کچھ سر پھرے حیرت انگیز کارنامے انجام دیکر نہ صرف دیکھنے والوں کو دنگ کردیتے ہیں بلکہ عالمی ریکارڈ بھی بنا لیتے ہیں۔
ویڈیو میں نظر آنے والے اس عراقی نوجوان کو ہی دیکھ لیں، جو بائیک کی سیٹ پر کھڑے ہوکر تیز رفتاری سے بائیک چلانے کا خطرناک مظاہر ہ کر رہا ہے۔

جی ہاں، عراق سے تعلق رکھنے والے Imad Hardan Al Delaim نامی اسٹنٹ رائیڈر نے 88کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے موٹربائیک چلائی اور بائیک کی سیٹ پر کھڑا ہوگیا اور اسی انداز میں 41.8کلو میٹر کا سفر صرف 30منٹ میں طے کر کے نہ صرف دیکھنے والوں کو دنگ کردیا بلکہ گنیز ریکارڈ بھی بنا ڈالا۔