ماہرہ خان مہاجرین کی خیرسگالی سفیر مقرر

پاکستان کی نامور اداکارہ ماہرہ خان کو اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین کی خیرسگالی سفیر مقرر کردیا گیا ہے
ماہرہ خان نے کہا کہ پاکستانی عوام نے افغان مہاجرین کو کھلے دل سے خوش آمدید کہا، یہی وجہ ہے کہ پاکستان 4 دہائیوں سے 40 لاکھ افغان مہاجرین کی مدد کر رہا ہے
ماہرہ کا کہنا تھا کہ ماضی میں مہاجرین کے مسائل کو اتنی اہمیت نہیں دی گئی لیکن یہ بات بھی اہم ہے کہ مہاجرین کا مسئلہ کسی ایک ملک کا نہیں بلکہ پوری دنیا کا ہے۔