بیٹل آف قلندرز سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا، محمد حفیظ

پاکستان کے تجربہ کار آل راؤنڈر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ بیٹل آف قلندرز سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔ لاہور قلندرز نے ایک بار پھر کلب کی سطح کے نوجوانوں کو صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین پلیٹ فارم فراہم کیا ہے۔

محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ کلب کی سطح کے نوجوان کو بیٹل آف قلندرز میں موقع ملا ، میں سب ٹیموں کو سپورٹ کر رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ خوشی ہےعمران نذیر کی واپسی ہو ئی ہے۔

واضح رہے کہ بیٹل آف قلندرز کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل آج بھاٹی بہادرز اور گلبرگ نوابز کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ ایونٹ کا فیصلہ کن معرکہ بھی جیو سوپر براہ راست نشر کرے گا۔