کلب روڈ پر دھنسنے والی سیوریج لائن کی تبدیلی کا کام بغیر کسی وقفہ ہنگامی بنیادوںپر جاری

کراچی (    )کلب روڈ پر دھنسنے والی سیوریج لائن کی تبدیلی کا کام بغیر کسی وقفہ ہنگامی بنیادوںپر جاری ہے ،بدھ کی شام متاثرہ پائپ کو نکال لیا گیا ہے جس کے بعد لائن دھنسنے کے سبب دیگرقریبی علاقوں میں ہونے والا سیوریج اوورفلو میں کمی ہونے لگی ہے، بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب اوورفلو کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا، جبکہ لائن کی تبدیلی کا مزید کام دو دن جاری رہے گا ،تفصیلات کے مطابق ایم ڈی واٹربورڈ انجینئر اسداللہ خان کی ہدایات پر واٹربورڈ کے عملے نے کلب روڈ پر دھنسنے والی سیوریج لائن کی تبدیلی کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری بغیر کسی وقفہ کے جاری رہا ،50سال سے پرانی اور 25فٹ گہرائی میں نصب 54انچ قطر کی سیوریج لائن کا متاثرہ حصہ بدھ کو واٹربورڈ کے عملے کامیابی سے نکال کر اس کی جگہ نیا متبادل پائپ نصب کردیا ہے ، اس سبب دیگر علاقوںمیں سیوریج اوورفلو میں بتدریج کمی آرہی ہے، بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب تمام علاقوںسے سیوریج اوورفلو کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا ،جبکہ لائن کی تبدیلی کا دیگر کادو رو ز میں مکمل ہوجائے گا ، واضح رہے کہ لائن کی تبدیلی کیلئے کی جانے والی کھدائی کے دوران نرم مٹی گرنے کے باعث کام میں بار بار رکاوٹیںکام میں حائل ہورہی ہیں ، علاوہ ازیں واٹربورڈکے ترجمان نے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ ڈاکٹر ضیاءالدین روڈ پر واٹریاسیوریج کی کوئی لائن نہیں دھنسی ہے مذکورہ سڑک پرنالہ بھرنے کے باعث نالے کا پانی سڑک پر آگیا تھا جس کا تدارک کردیا گیا ۔
ہینڈآو ¿ٹ نمبر(pro-kwsb.11.19 ´(02,06, رضوان حیدر انفارمیشن اینڈپبلک ریلیشنز آفیسر کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ

اپنا تبصرہ بھیجیں