بلغاریہ میں نہانے کا شوقین ریچھ سوئمنگ پول میں پہنچ گیا

بلغاریہ میں گرمی سے پریشان ریچھ نہانے کے لیے سوئمنگ پول پہنچ گیا۔

یہ مناظر بلغاریہ کے ایک اسپورٹس کیفے میں دیکھے گئے جہاں ایک ریچھ بن بلایا مہمان بن کر چلایا آیا اور ادھر ادھر گھومنے کے بعد گرمی نے ستایا تو نہانے کی ٹھانی اورپانی سے بھرے پول میں بیٹھ کر نہ صرف گرمی دور بھگائی بلکہ پانی سے خوب کھیلا بھی۔

یوں ریچھ کو دیکھ کر وہاں موجود افراد خوفزدہ ہوگئے تاہم وائلڈ لائف انتظامیہ نے ریچھ کو پکڑ لیا۔

نہانے کے شوقین ریچھ کی یہ دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔