دنیا کا سب سے رنگین کیفے

تھائی لینڈ کے شہر بینکاک میں دنیا کا رنگین ترین ’یونی کارن کیفے‘ ہے جو کہ خاص طور پر یونی کارن کی تھیم پر ڈیزائن کیا گیا ہے
اس ’یونی کارن کیفے‘ میں ہر چیز رنگین ہے جب کہ اس کیفے کی سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ یہاں کھانے کے لیے پیش کی جانے والی ہر چیز بھی رنگین ہوتی ہے
اس کیفے کو ’یونی کارن‘ کی تھیم پر بنایا گیا ہے، یہی وجہ ہے اس کیفے کے انٹیریر میں ہر جگہ یونی کارن، رنگین وال پیپرز، رنگین تکیہ اور ہر ٹیبل پر کھلونے رکھے ہوئے ہیں
یہ کیفے بینکاک شہر کے ضلع راک کے پڑوس سلوم میں واقع ہے، اسے 2012 میں بنایا گیا تھا اور 2017 میں اس کیفے کے 10 میٹر فاصلے پر ’زون بی‘ کا افتتاح کیا گیا تھا
یونی کورن کیفے‘ میں پہلے سے اپنی جگہ یا ٹیبل ریزرو نہیں کرائی جا سکتی اور یہاں خاص طور میں دوپہر کے وقت آنے والے لوگوں کی تعداد بہت زیادہ ہوتی ہے