چین میں پورٹ ورکرز کا ٹیکنیکل سیفٹی مقابلہ

یوں تو آپ نے کرینوں اور ایکسکیویٹرز کے ذریعے پورٹ پر ورکز کو کام کرتے ہوئے دیکھا ہوگا لیکن آج ہم آ پ کو لیے چلتے ہیں چین کے شہر شانڈونگ کی بندرگاہ پر جہاں چینی ورکرز کے درمیان ٹیکنیکل سیفٹی کا مقابلہ ہوا۔

نوجوان ورکز نے ایکسکیویٹر اور کرینوں کی مدد سے گیندوں کو جال میں ڈالنے، گلاسز کو ایک دوسرے پر رکھنے کے علاوہ نشانہ لگانے کا شاندار مظاہرہ کیا۔

پورٹ ورکرز کو ان کی صلاحیتوں پر جہاں خوب داد ملی وہیں ، بعض لوگ حیرت زدہ بھی رہ گئے