ڈولفن نے پیڈل بورڈر کو ٹکر دے ماری؛ ویڈیو وائرل

یوں تو آپ نے اکثر منچلوں کوسمندر کی لہروں پر پیڈل بورڈنگ کرتے دیکھا ہی ہوگا لیکن جناب بعض اوقات یہ شوق مہنگا بھی پڑ سکتا ہے۔

آسٹریلیا کے سمندرمیں ایک نوجوان پیڈل بورڈنگ کر رہا تھا کہ اس دوران تقریباََ 20 ڈولفنز ایک ساتھ لہروں کے سامنے آگئیں اور یوں ان میں سے ایک ڈولفن نے پیڈل بورڈر کو زرودار ٹکر دے ماری، جیسے کہہ رہی ہو میرے راستے میں کیوں آئے۔

یوں ڈولفن کی زوردار ٹکر سے پیڈل بورڈر سمندر میں گر گیا تاہم ڈولفنز کے جانے کے بعد اس نے خود کو سنبھالا اور باہر نکل گیا۔

ڈولفن کی ٹکر سے نوجوان معمولی زخمی ہوا جبکہ یہ ویڈیو وائرل ہوچکی ہے