بلاک بسٹرسائنس فکشن فلم ٹرمینیٹر کا دیوانہ

مشہورِ زمانہ ہالی ووڈ سائنس فکشن ایکشن فلم سیریز ٹرمینیٹر کے دیوانے تو بہت ہیں لیکن جناب امریکی فنکار کے کیا ہی کہنے کہ جس نے ٹرمینیٹر کی نئی سیریزکی ریلیز پر آرٹ کا شاہکار پیش کرڈالا ہے۔

جی ہاں، نیویارک میں مارک پاول ڈیرین نامی فنکار نے کئی فٹ لمبی اور چوڑی دیوار کو کینوس بنایا اور پھر ٹرمینیٹر سلسلے کی نئی فلم ٹرمینیٹر:ڈارک فیٹ(Terminator: Dark Fate)کے رنگ میں ڈھال دیا۔

واضح رہے ایکشن اورایڈونچرسے بھرپور یہ سائنس فکشن فلم پیرا ماؤنٹ پکچرز کے تحت یکم نومبرکو دنیا بھر میں ریلیز کی گئی تھی اور ریلیز کے بعد سے خوب بزنس کر رہی ہے